حافظ نعیم الرحمن نے ایک اور بڑا مطالبہ کر دیا
- 08, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ اسرائیل نے ایک سال میں فلسطینیوں پر 85 ہزار ٹن دھماکہ خیز مواد گرایا، ان کا قتل عام کیا جا رہا ہے۔اے پی سی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اسرائیل کو ریاست نہیں مانتے، اسرائیل اس وقت جو کچھ کر رہا ہے وہ انسانیت سوز ہے۔ اس پلیٹ فارم سے صرف آزاد فلسطینی ریاست کا پیغام دیا جائے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ فلسطین میں 80 سے 90 فیصد عمارتیں منہدم ہو چکی ہیں، اسرائیل جو کچھ کر رہا ہے اسے نسل کشی کے علاوہ کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ ادھر اسرائیل نے لبنان پر حملہ کیا اور امریکہ اس کی حمایت کر رہا ہے۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ امریکا نے اسرائیل کو 310 ارب ڈالر براہ راست فراہم کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا بھی یہی موقف تھا کہ اسرائیل غیر قانونی طور پر قابض ہے، دو ریاستی حل کی حمایت کرنا قائداعظم کی پالیسی کی نفی ہے۔ عالمی برادری فلسطین میں مظالم بند کرے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو حماس سے شکست دینی چاہیے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ہمیں اسلامی ممالک کے قائدین اور ان کے عسکری قائدین کو بلانا چاہئے اور اس پلیٹ فارم سے واضح پیغام جانا چاہئے۔
تبصرے