نیا ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں زراعت، خوراک و صنعت اور تجارت کو ملا کر قائم کیا گیا

پنجاب

نیوز ٹوڈے :    پنجاب میں محکمہ زراعت، خوراک و صنعت اور تجارت کو ملا کر پرائس کنٹرول اینڈ کموڈٹی مینجمنٹ کے نام سے ایک نیا محکمہ قائم کیا گیا۔حکومت پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی اور ایگریکلچر مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی نئے محکمہ پرائس کنٹرول اینڈ کموڈٹی مینجمنٹ کے ماتحت ہوں گے۔

ڈائریکٹر جنرل کموڈٹیز، ڈی جی فوڈ اور کین کمشنر پنجاب بھی نئے محکمے سے منسلک ہوں گے جبکہ ڈائریکٹر ایگریکلچر اکنامک اینڈ مارکیٹنگ، ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچر مارکیٹنگ اور ڈائریکٹر کنزیومر پروٹیکشن کونسل بھی نئے محکمے کے تحت کام کریں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گندم کی خریداری، ذخیرہ اندوزی اور ریلیز کا کام بھی نیا محکمہ کرے گا جبکہ گندم کی خریداری کے لیے بینکوں سے قرضے کے معاملات بھی نیا محکمہ طے کرے گا، جب کہ فلور ملز اور شوگر ملز کو ریگولرائز کیا جائے گا۔ 

صوبائی حکومت کی جانب سے محمد اجمل بھٹی کو نئے محکمے کا سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+