پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کی نظربندی فوری طور پر رہا کرنے کا حکم

زرتاج گل

نیوز ٹوڈے:  لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ نے سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کی رہائی کا حکم دے دیا۔لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جسٹس محمد وحید خان نے زرتاج گل کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی، جس میں درخواست گزار کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔

جسٹس محمد وحید خان نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد زرتاج گل کی نظر بندی فوری ختم کرنے اور رہا کرنے کا حکم دیا۔ زرتاج گل کو تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر ڈی آئی خان نے اپنی تحویل میں لے لیا تھا اور ان کی حراست کے خلاف ان کے شوہر کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+