ایوان صدر میں عمائدین کے بڑے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
- 08, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے: گزشتہ روز ایوان صدر اسلام آباد میں عمائدین کی بڑی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔اے پی سی کے صدر آصف زرداری، نواز شریف، مولانا فضل الرحمان، وزیراعظم شہباز شریف، اسحاق ڈار اور بلاول بھٹو زرداری نے ایوان صدر میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اجلاس میں شرکت کی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں آئینی ترمیم، ملکی سیاسی صورتحال اور ایس سی او کانفرنس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اس وقت جمعیت کی کوئی مرکزی تنظیم نہیں، صرف میں اور غفور حیدری اس عہدے پر فائز ہیں، تنظیم کے بغیر اکیلے فیصلہ نہیں کر سکتے۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جے یو آئی نے مجوزہ ترمیم کا 80 فیصد مسودہ تیار کر لیا ہے، آئینی ترمیم کا مسودہ جلد مذاکراتی ٹیم کے حوالے کر دیا جائے گا۔
آصف زرداری اور نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کی حمایت کی یقین دہانی کرائی اور جمہوریت کے فروغ کے لیے مولانا کی کوششوں کو سراہا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مجوزہ آئینی ترمیم کے مشترکہ مسودے کو ترجیح دی جائے گی۔اس موقع پر صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ملک نازک صورتحال سے گزر رہا ہے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
تبصرے