تین دن عام تعطیل کا اعلان

تعطیل کا اعلان

نیوز ٹوڈے:   وفاقی حکومت نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد اور راولپنڈی میں تین روزہ عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
 کابینہ ڈویژن نے راولپنڈی، اسلام آباد میں 14، 15 اور 16 اکتوبر کو تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جڑواں شہروں میں کانفرنس کے انعقاد کو آسان بنانے کے لیے تین روزہ عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔
 15 اور 16 اکتوبر کواجلاس  اسلام آباد میں ہوگا جس میں بھارتی وزیر خارجہ سمیت دیگر ممالک کے اعلیٰ سطحی وفود شرکت کریں گے۔شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے دوران فوج آرٹیکل 245 کے تحت وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی کی ذمہ داری سنبھالے گی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+