پنجاب: دلہن کو 1 لاکھ سلامی اور فرنیچر، غریب لڑکیوں کی شادی کے منصوبے کی منظوری

شادی کے منصوبے

نیوز ٹوڈے :   پنجاب کابینہ نے غریب خاندانوں کی 3 ہزار لڑکیوں کی شادی کے منصوبے کی منظوری دے دی۔کابینہ کا 17واں اجلاس وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت  ہوا جس میں صوبے میں غریب خاندانوں کی 3 ہزار لڑکیوں کی شادی کے منصوبے کی منظوری دی گئی۔

منصوبے کے تحت ہر دلہن کو اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے ایک لاکھ روپے کی مبارکباد دی جائے گی۔ دلہن کو فرنیچر، کپڑے، ڈنر سیٹ اور 13 استعمال کی اشیاء تحفے میں دی جائیں گی۔ کابینہ نے بے زمین کسانوں کو ایک لاکھ ایکڑ اراضی 3 اور 5 سال کے لیز پر دینے کی بھی منظوری دی۔

کابینہ اجلاس میں پنجاب میں ای بس سروس اسکیم کی بھی منظوری دی گئی، پہلے مرحلے میں 27 بسیں آئیں گی۔ سال کے آخر تک پنجاب بھر میں 680 ای بسیں فعال ہو جائیں گی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+