دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست جاری، لاہور کس پوزیشن پر ہے؟
- 09, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں صوبائی دارالحکومت لاہور دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔ لاہور میں ہوا کے معیار کے انڈیکس کی مجموعی شرح 164 ریکارڈ کی گئی۔پاکستان کے آلودہ شہروں کی فہرست میں لاہور کو 164 کے ساتھ پہلا آلودہ شہر قرار دیا گیا ہے۔
امریکی قونصلیٹ 161، عسکری ٹین 156، جوہر ٹاؤن 154، اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔ لاہور میں گرمی کی شدت محسوس ہونے لگی، درجہ حرارت بھی 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ شہر میں بارش کے امکانات ہیں۔ محکمہ ماحولیات کا کہنا ہے کہ لاہور کے باسی شجرکاری کو فروغ دیں اور ماحول کو صاف رکھیں۔
تبصرے