چوہدری نثار کی تحریک انصاف میں شمولیت؟ خاندان کا ردعمل
- 10, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : پاکستان تحریک انصاف میں چوہدری نثار علی خان کی شمولیت کی خبروں کو خاندانی ذرائع نے غلط اور بے بنیاد قرار دے دیا۔
خاندانی ذرائع کے مطابق چوہدری نثار کی پی ٹی آئی میں شمولیت کی خبریں جھوٹ پر مبنی ہیں، چوہدری نثار نے اس حوالے سے اسد قیصر سے ملاقات نہیں کی۔ خاندانی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ چوہدری نثار آزاد حیثیت سے اپنی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور ان کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
تبصرے