وفاقی حکومت نے پی ٹی ایم کو کالعدم تنظیم قرار دیا تو یہاں حالات کشیدہ ہو گئے: علی امین گنڈا پور
- 10, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر حکومتی اور اپوزیشن ارکان کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیا۔اجلاس میں وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پی ٹی ایم کو کالعدم تنظیم قرار دینے پر صورتحال کشیدہ ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے اچھا جواب دیا ہے، سب مل کر اس مسئلے کا پرامن حل نکالیں گے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی آج پشاور پہنچیں گے اور وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ خیبرپختونخوا اسمبلی نے بھی ضلع خیبر میں امن و امان کے معاملے پر خصوصی کمیٹی قائم کر دی ہے۔
خصوصی کمیٹی کی تحریک صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم نے پیش کی، کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن دونوں کے ارکان شامل ہوں گے جب کہ کمیٹی کا پہلا اجلاس آج اسمبلی سیکرٹریٹ میں ہوگا۔واضح رہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے وفاقی حکومت کی جانب سے کالعدم پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کی سرگرمیوں پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد کا اعلان کیا ہے۔
تبصرے