اسلام آباد کے تمام شادی ہالز اور ریسٹورنٹس کو 5 دن کے لیے بند کرنے کا حکم جاری
- 10, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : شہر اقتدار میں شادی ہالز، کیفے، ریسٹورنٹ اور سنوکر کلب 12 سے 16 اکتوبر تک بند رکھنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے لیے پولیس نے تاجروں کو نوٹس جاری کر دیے، 12 سے 16 اکتوبر تک کیفے، شادی ہالز، ریسٹورنٹ اور سنوکر کلب بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ نوٹس کی خلاف ورزی کے مرتکب تاجروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، فیصلے پر عملدرآمد کے لیے تاجروں سے شارٹی بانڈز بھی طلب کر لیے گئے، نوٹس تھانوں کے ایس ایچ اوز کی جانب سے جاری کیے گئے۔
تبصرے