شہریوں کی سہولت کے لیے نادرا کا بڑا اقدام

نادرا

نیوز ٹوڈے :    سول رجسٹریشن اور اہم اعدادوشمار سی آر وی ایس کے ابتدائی منصوبے پر نادرا کی جانب سے عمل درآمد کیا جائے گا، منصوبے کے تحت پیدائش، شادی، طلاق اور اموات کی رجسٹریشن کو بہتر بنایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ابتدائی منصوبے کا بنیادی مقصد صوبائی اور وفاقی حکام کے درمیان ڈیٹا کو ڈیجیٹائزیشن کے ذریعے جوڑنا ہے، شہریوں کی مکمل سہولت کو یقینی بنانے کے لیے یہ منصوبہ 2 سال کے اندر تین مرحلوں میں مکمل کیا جائے گا، پہلے مرحلے میں پنجاب کے 10 ہسپتال پیدائش اور موت کی اطلاع دینے والے آلات متعارف کرائے جائیں گے۔

برتھ سرٹیفکیٹس کے لیے ایس ایم ایس الرٹس بھیجے جائیں گے، دوسرے مرحلے میں اس نظام کو ملک کے 25 فیصد سرکاری مراکز صحت تک بڑھایا جائے گا، شادی اور طلاق کی رجسٹریشن کو بھی ڈیجیٹل کیا جائے گا۔

تیسرے مرحلے میں 90 فیصد مراکز صحت کا احاطہ کیا جائے گا، تمام ٹاؤن کمیٹیوں اور یونین کونسلوں کو بھی شامل کیا جائے گا۔ نادرا اس مقصد کے لیے ایک موبائل ایپلیکیشن بھی تیار کر رہا ہے۔وفاقی اور صوبائی رجسٹریشن کے نظام کو مزید ہم آہنگ کرنے کے لیے ضروری قانون سازی کی اصلاحات بھی جاری ہیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+