خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ کا اسٹاک مارکیٹ کے اعدادوشمار پر عدم اعتماد کا اظہار

مزمل اسلم

نیوز ٹوڈے :   خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے اسٹاک مارکیٹ کے اعداد و شمار پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔مشیر خزانہ کے پی نے کہا کہ 2017 میں اسٹاک مارکیٹ کا انڈیکس 51 ہزار تھا لیکن مالیت 100 ارب ڈالر تھی، آج انڈیکس 86 ہزار ہے لیکن مالیت صرف 40 ارب ڈالر ہے۔مزمل اسلم نے کہا کہ 1999 میں ایٹمی دھماکوں سے پہلے بھی پاکستانی مارکیٹ کی قیمت آج سے بہتر تھی۔

پی ٹی آئی رہنما مزمل اسلم پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کے پی حکومت کے پاس سرکاری ملازمین کو تنخواہیں دینے، یونیورسٹیاں چلانے اور صوبے کے عوام کے لیے فنڈز فراہم کرنے کے لیے فنڈز نہیں ہیں، لیکن دھرنوں،  اور جلسوں کے لیے فنڈز موجود ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ کے پی حکومت کی خود کوئی کارکردگی نہیں اور دوسروں پر سوالیہ نشان لگا رہی ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+