مودی کو تیسری بار جتانے والے ہندوستانی کیسے اچھے ہو سکتے ہیں؟ کامران ٹیسوری
- 10, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی انتہا پسند ہندوؤں کا چہرہ ہیں، بھارت کے عوام کیسے اچھے ہوسکتے ہیں جنہوں نے مودی کو تیسری بار جتوایا۔گورنر ہاؤس کراچی میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کو اعزازی ڈگری دینے کے لیے منعقدہ خصوصی کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ کوئی مسلمان تخت پر بیٹھنے والے یزید کا نام نہیں لینا چاہتا، جب کہ امام حسن کے نام پر لوگ یزید کا نام لینا چاہتے ہیں-
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اپنی تقریر میں پی آئی اے کے حوالے سے بات کی تھی، میں ان سے کہوں گا کہ وہ اسلام کے لیے پاکستان آتے ہوئے پیچھے چھوڑا گیا 500 کلو سامان معاف کردیں۔ گورنر کامران ٹیسوری نے کہا کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستانیوں کے دلوں میں جھانکیں، کراچی اور میں گورنر ہاؤس کے گیٹ پر آپ کے مہمانوں کا استقبال کرنے کے لیے کھڑا تھا۔
انہوں نے کہا کہ میں پاکستانی ہوں لیکن مہاجر ہوں۔ میرے آباؤ اجداد ہندوستان سے اسلام کے نام پر بنائے گئے پاکستان کے لیے اپنی کوٹھیاں، جائیدادیں اور سب کچھ چھوڑ کر آئے تھے اور ہمیں اس پر کوئی افسوس نہیں ہے۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ اگر کسی پاکستانی کو تکلیف پہنچی ہو تو معذرت خواہ ہوں۔واضح رہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کو جامعہ کراچی نے پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری سے نوازا ہے۔
تبصرے