صدر آصف زرداری نے گورنر خیبرپختونخوا کو اسلام آباد طلب کر لیا

صدر آصف علی زرداری

نیوز ٹوڈے :   صدر آصف علی زرداری نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو اسلام آباد طلب کیا۔ صدر پاکستان اور گورنر خیبرپختونخوا کے درمیان ملاقات میں صوبے کی سیاسی صورتحال پر بات چیت کا امکان ہے۔

چند روز قبل گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بھی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی تھی۔ ملاقات میں کے پی کے کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق گورنر نے وزیراعظم سے کہا کہ ہمارا ساتھ دیں، ہم تحریک انصاف کو ٹف ٹائم دے سکتے ہیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+