دکی کوئلہ کانوں پر مسلحہ افراد کاحملہ 19 مزدور ہلاک 7 زخمی
- 11, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : بلوچستان کے علاقہ دکی میں کوئلے کی کانوں پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 19 مزدور جاں بحق اور 7 زخمی ہو گۓ - پولیس کے مطابق آدھی رات کو اسلحہ بردار افراد نے ( دکی کے ڈسٹرکٹ چیئر مین حاجی خیر اللہ) کی کوئلہ کانوں پر راکٹ اور دستی بم سے حملہ کر دیا اور کانوں پر کام میں مصروف مزدوروں پر فائرنگ شروع کر دی -فائرنگ کی زد میں آ کر 19 مزدور جاں بحق اور 7 زخمی ہو گۓ ـ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی اور ہلاک ہونے والے مزدور "قلعہ سیف اللہ ، ژوب ، موسیٰ خیل ، کچلاک ، پشین اور مسلم باغ" سے تعلق رکھتے تھے -
دکی ہسپتال کے میڈیکل افسر (جوہر سدوزئی) کا کہنا ہے کہ حملے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد دینے کے بعد لارا لائی کے ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے -کانوں کے مالک حاجی خیر اللہ کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے 10 کانوں کی مشینری کو بھی جلا دیا ہے ـ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایف سی نے موقع پر پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے -
تبصرے