ایم کیو ایم اسٹیبلشمنٹ مخالف نہیں نظام دشمن ہے، خالد مقبول

خالد مقبول

نیوز ٹوڈے :   متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اسٹیبلشمنٹ کے خلاف نہیں، ہم نظام کے خلاف ہیں، ہم نظام کے دشمن ہیں۔حیدر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستان کا المیہ ہے کہ جو لوگ نظام کے دشمن ہیں انہیں عوام کا دشمن کہا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ سیاسی بحران کی وجہ 2024 کے انتخابات نہیں بلکہ 2018 کے انتخابات ہیں۔ایم کیو ایم رہنما کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ اور ایم کیو ایم 140 اے کی آئینی ترمیم میں حمایت کر رہے ہیں، دیگر جماعتوں سے بات چیت جاری ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+