عوام کی خوشحالی اور صوبے کا امن اور مفاد ہماری ترجیحات میں شامل ہیں، گورنر خیبرپختونخوا

گورنر خیبرپختونخوا

نیوز ٹوڈے :   گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے کا امن، عوام کی خوشحالی اور صوبے کے مفادات ہماری ترجیحات ہیں۔وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں گرینڈ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے کا امن ہماری ترجیح ہے اور آج کے جرگے کا واحد ایجنڈا ہے۔انہوں نے کہا کہ جرگہ بلانے پر صوبائی حکومت کے شکر گزار ہیں جب کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی آمد پر خصوصی طور پر شکر گزار ہیں۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہمارے سیاسی اختلافات ہیں لیکن صوبے کا امن ہماری ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی خوشحالی اور صوبے کا مفاد ہماری ترجیحات ہیں، مذاکرات ہی تمام مسائل کا حل ہیں، اس خطے میں افغانستان کا مسئلہ ہمارے سامنے ہے۔ انہوں نے کی دعوت پر صوبے کی سیاسی اور امن و امان کی صورتحال پر مختلف سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے لیے بلائے گئے جرگے میں شرکت کی۔

وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں علی امین گنڈا پور کی میزبانی میں ہونے والے گرینڈ جرگہ میں ایمل ولی، پروفیسر ابراہیم، محسن داوڑ، میاں افتخار، محمد علی شاہ باچا اور سکندر شیر پاؤ سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور نمائندوں نے شرکت کی۔

جرگے کے اعلامیے کے مطابق کے پی اسمبلی سمیت تمام سیاسی جماعتوں نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کو جرگے کے لیے اختیار دے دیا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+