صدر زرداری کا چینی سفارتخانے کا دورہ، دہشتگرد حملے میں چینی شہریوں کی ہلاکت پر اظہار تعزیت
- 11, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : صدر آصف علی زرداری نے عوامی جمہوریہ چین کے سفارت خانے کا دورہ کیا اور 7 اکتوبر کو ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں چینی شہریوں کی ہلاکت پر پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
چینی سفیر جیانگ زیڈونگ سے ملاقات میں صدر نے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی اور اس گھناؤنے جرم کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے عزم کا اعادہ کیا۔دکھ کی گھڑی میں چینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں چینی حکومت اور عوام کا اہم کردار ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے دشمن دونوں ریاستوں کے درمیان بڑھتی ہوئی شراکت داری کو نہیں دیکھ سکتے، دشمن عناصر کی بزدلانہ کارروائیاں دوستوں کے درمیان دوستی کے بندھن کو کمزور نہیں کر سکتیں۔
صدر نے پاکستان میں مقیم چینی شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
تبصرے