پی ٹی ایم پاکستان مخالف احتجاج اور نعرے قبول نہیں کرے گی، حافظ نعیم الرحمان
- 11, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی ایم پاکستان مخالف مظاہروں اور نعروں کو قبول نہیں کرے گی۔منصورہ میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پی ٹی ایم کا جلسہ روکنا غیر جمہوری طرز عمل ہے لیکن پاکستان مخالف نعرے بازی قبول نہیں کریں گے، یہ دشمن کا ایجنڈا ہے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو کرکٹ ٹیم کی ناکامی پر استعفیٰ دے دینا چاہیے، کرکٹ ٹیم کو اچھے کپتان کی ضرورت ہے جو دو تین سال اس کی قیادت کرے، تب ہی مسئلہ حل ہوگا۔
حافظ نعیم الرحمن نے پانچ آئی پی پیز کے معاہدے ختم کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے مہنگی بجلی کے خلاف تحریک جاری رکھنے کا اعلان بھی کیا۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پانچ آئی پی پیز کے معاہدے ختم کرنا عوام کی فتح ہے، بجلی کے بلوں میں براہ راست ٹیکسز ختم کیے جائیں اور کیپسٹی چارجز کم کیے جائیں تاکہ صارفین کو فائدہ ہو۔
تبصرے