محسن نقوی علی امین گنڈا پور کے قدموں میں بیٹھ گئے، دعویٰ
- 11, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ محسن نقوی اس وقت پھنس گئے جب علی امین گنڈا پور کے قدموں میں بیٹھ گئے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محسن نقوی اس وقت یہاں آئے جب انہیں خیبرپختونخوا کی ضرورت تھی۔ عمر ایوب نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی۔ ہم معاف کر دیں گے لیکن محسن نقوی کو معاف نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ محسن نقوی کو ان خاندانوں سے معافی مانگنی چاہیے، ہمارے رہنما ان کے حکم پر جیل میں ہیں، محسن نقوی نے چیف سیکرٹری اور آئی جی کو براہ راست احکامات دیئے۔
عمر ایوب نے یہ بھی کہا کہ اسی لیے کل آئی جی سے اختیارات چھین لیے گئے ہیں۔
تبصرے