چودہ اکتوبر کو تحریک انصاف کا احتجاج کہاں ہو گا؟

پاکستان تحریک انصاف

نیوز ٹوڈے :  پاکستان تحریک انصاف 14 اکتوبر کو کہاں کہاں احتجاج کرے گی؟ پاکستان تحریک انصاف لاہور تنظیم کا اجلاس زوم میٹنگ کے طور پر منعقد کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں احتجاج کے حوالے سے حکمت عملی اور احتجاج کے مقام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ممکنہ طور پر لبرٹی چوک، جی پی او یا مینارپاکستان پر احتجاج کرے گی، جس کے بارے میں کارکنوں کو احتجاج سے ایک روز قبل احتجاج کی جگہ سے آگاہ کیا جائے گا، پی ٹی آئی لاہور کی تنظیم حماد اظہرکی ہدایت پر احتجاج کریں گے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے اسلام آباد اور راولپنڈی کے جلسوں میں مشکلات کے بعد اپنی حکمت عملی تبدیل کی تھی۔ 14 اکتوبر کو لاہور اور فیصل آباد میں احتجاجی مظاہرے ہوں گے جس کے بعد سیاسی کمیٹی اسلام آباد میں اعلان کرے گی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+