چیف جسٹس قاضی فائز نے سپریم کورٹ بار کے الوداعی عشائیہ کی دعوت قبول کرلی
- 11, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ بار کے الوداعی عشائیہ کی دعوت قبول کرلی۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے 10 اکتوبر کو عشائیے کا خط لکھا تھا، ایڈیشنل رجسٹرار نے سیکرٹری سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کو خط لکھ کر کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ بار کی دعوت قبول کر لی ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے سپریم کورٹ بار کا شکریہ ادا کیا، فل کورٹ ریفرنس 25 اکتوبر کو ہے، اس لیے الوداعی عشائیہ 24 اکتوبر کو دینا مناسب ہوگا۔چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ کے سلسلے میں سپریم کورٹ بار کا 24 اکتوبر کو الوداعی عشائیہ ہوگا۔واضح رہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 25 اکتوبر کو ریٹائر ہو جائیں گے۔
تبصرے