داخلوں میں بے ضابطگیوں کی شکایات، وزارت صحت کی ایم ڈی کیٹ کو بند کرنے کی ہدایت
- 11, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں داخلے کے لیے ہونے والے داخلہ ٹیسٹ میں بے ضابطگیوں کی شکایات پر وفاقی وزارت صحت نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کو ایم ڈی کیٹ کو ختم کرنے کی ہدایت کردی۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت نے بھی ایم ڈی سی اے ٹی میں بے ضابطگیوں پر تشویش کا اظہار کیا اور وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر ملک مختار نے آئندہ سال سے ایم ڈی سی اے ٹی کو بین الاقوامی طرز کے آئی ٹی پر مبنی نظام سے تبدیل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ڈاکٹر مالک مختار کا کہنا ہے کہ طاقتور مافیا کئی سالوں سے ایم ڈی کیٹ کے امتحان پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہا ہے، امتحان کی تیاری کرنے والی اکیڈمیز بھی اربوں روپے کا کاروبار کرتی ہیں، امتحان کی تیاری کرنے والی اکیڈمیاں ایم ڈی کیٹ پر اثر انداز ہوتی ہیں۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کے چیئرمین عامر چشتی نے ایم ڈی کیٹ کو ختم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایم ڈی کیٹ کی جگہ امریکن سیٹ یا کیمبرج جیسے آن لائن سسٹم کو متعارف کرایا جائے۔
ڈاکٹر مختار نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ انٹیلی جنس بیورو کے مطابق اس بار ایم ڈی کیٹ کا پیپر لیک ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔
تبصرے