بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی
- 11, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی۔ وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ چند ماہ میں بجلی کی قیمت دس روپے فی یونٹ ہو جائے گی اور اسے کم کیا جائے کیونکہ بجلی کی قیمت کم ہوگی تو انڈسٹری ترقی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چھ ماہ سے بجلی کی قیمتوں میں کمی پر مسلسل کام کر رہے ہیں۔
اویس لغاری نے کہا کہ یہ معاہدہ دو روز قبل پانچ آئی پی پیز کے ساتھ باہمی مشاورت کے بعد طے پایا تھا جس سے حکومت پاکستان اور عوام کے چار سو گیارہ ارب روپے کی بچت ہوئی تھی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کا واقعہ نہ ہوتا تو دو ہفتوں میں کئی ایم او یوز پر دستخط ہو چکے ہوتے۔
اویس لغاری نے کہا کہ 5 آئی پی پیز کے درمیان دو روز قبل دستخط ہوئے تھے جس سے حکومت اور عوام کے 411 ارب روپے کی بچت ہوئی۔واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے آج سے مہنگی بجلی کے ذمہ دار آئی پی پیز سے معاہدے ختم کرنا شروع کر دیے ہیں۔ اس اقدام سے بجلی کے صارفین کے 60 ارب روپے اور قومی خزانے کو 411 ارب روپے کی بچت ہوگی۔
تبصرے