بڑے شہر میں 32 ہزار آٹو رکشے بغیر لائسنس کے چل رہے ہیں، ہوشربا انکشاف

بغیر لائسنس کے آٹو رکشے

نیوز ٹوڈے :   کوئٹہ کی سڑکوں پر 32 ہزار بغیر لائسنس کے آٹو رکشے چلنے کا انکشاف ہوا ہے۔

کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقت کے مطابق کوئٹہ کی سڑکوں پر 40 ہزار کے قریب رکشے چل رہے ہیں، کوئٹہ میں صرف 8 ہزار آٹو رکشوں کو لائسنس جاری کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کوئٹہ میں رکشہ لانے اور فروخت کرنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں رکشہ شورومز کے خلاف کارروائی کی گئی ہے، گرین بس سروس پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے بہترین سہولت ہے۔

کمشنر کوئٹہ نے کہا ہے کہ  8 گرین بسیں کوئٹہ میں چل رہی ہیں، بسوں کی تعداد بڑھانے کی ضرورت ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+