وزیراعظم نے اسلام آباد پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کردیا
- 11, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔ وزیراعظم نے پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران شہید ہونے والے پولیس کانسٹیبل عبدالحمید کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی اور احتجاج کے دوران ڈیوٹی دینے والوں کو مبارکباد دی۔اس کے علاوہ شہباز شریف پولیس لائنز گئے جہاں انہوں نے اسلام آباد پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کر دیا
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے شہدا پیکج سے محروم خواتین کے لواحقین کو پیکج دینے کی یقین دہانی کرائی اور متعلقہ حکام کو نیشنل پولیس ہسپتال جلد تعمیر کرنے کی بھی ہدایت کی۔وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اطلاعات عطار اور اسلام آباد انتظامیہ کے حکام بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔
تبصرے