اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کی پھاٹا اجلاس میں منظوری
- 14, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں رواں مالی سال کے لیے 34 ارب 73 کروڑ روپے کے اضافی بجٹ کی منظوری دی گئی، پھاٹا سے پرائیویٹ پارٹنر شپ سے ہاؤسنگ پراجیکٹ مکمل کرنے کے لیے پلان طلب کیا گیا۔
اجلاس میں اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کی منظوری دی گئی، بریفنگ میں بتایا گیا کہ اپنی چھت، اپنا گھر پورٹل پر 5 لاکھ 44 ہزار افراد نے رجسٹریشن کرائی، گھر بنانے کے لیے 2 لاکھ 80 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں۔
اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے لیے ڈرافٹ درخواستیں 76 ہزار سے زائد ہیں، گورننگ باڈی کے اجلاس میں پھاٹا کو کنٹریکٹ پر دستخط کرنے کی اجازت دی گئی۔ گورننگ باڈی کے اجلاس میں پھاٹا کے ڈیٹا انٹری آپریٹرز کے سکیل اپ گریڈ کرنے کی منظوری دی گئی۔
پھاٹاسروسز ریگولیشن 2004 کے تحت سول سب انجینئر کی بھرتی کی بھی منظوری دی گئی، بجٹ کی منظوری کو کابینہ کے بجائے پھاٹا گورننگ باڈی کی منظوری سے مشروط کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تبصرے