نئے چیف جسٹس کی تقرری کا اعلان کب ہوگا؟ اہم خبر آگئی
- 14, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ نئے چیف جسٹس کی تقرری کا اعلان موجودہ چیف جسٹس کے جانے کے ساتھ ہی کیا جائے گا۔عرفان صدیقی نے کہا کہ نئے چیف جسٹس کی تقرری کے نوٹیفکیشن پر کوئی ڈیڈ لاک نہیں، آئینی ترامیم پر کوئی جلد بازی نہیں ہوئی، یہ معاملہ کم از کم دو تین ماہ سے زیر بحث ہے۔ وکلا نے آئینی ترامیم کے حوالے سے تجاویز دیں۔ ہم نے وکلاء کی تجاویز لوگوں سے شیئر کی ہیں، 18ویں ترمیم میں 9 ماہ لگے، ججز کی تقریر کے حوالے سے 18ویں ترمیم کے اندر پورا ڈھانچہ موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم کسی ایک شخص کے لیے نہیں کی جا رہی، آئینی ترمیم اصولی اور نظریاتی ہے، جن جماعتوں میں معاہدے کے امکانات تھے ان میں اتفاق ہو گیا ہے، کل کا اجلاس بہت نتیجہ خیز رہا، مولانا، حکومت اور پیپلز پارٹی میٹنگ میں پارٹی کے ڈرافٹ سامنے آگئے، تینوں مسودوں میں کوئی زیادہ تنازعہ نہیں، معمولی تراش خراش ہونی ہے، پی ٹی آئی بالکل اسٹیک ہولڈر ہے لیکن وہ اس چیز کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی، پی ٹی آئی نے تینوں مسودے پیش کیے اور اپنی تجاویز بھی دیں۔
تبصرے