پولیس اہلکاروں کو پلاٹ اور موٹر سائیکلیں دینے کا فیصلہ
- 14, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : سندھ پولیس اور نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کے تعاون سے انسپکٹر کے عہدے تک کے ملازمین کو مراعات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پولیس ہیڈ کوارٹر گارڈن ساؤتھ میں پولیس دربارجس میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن، ایڈیشنل آئی جی کراچی، زونل ڈی آئی جیز، ڈسٹرکٹ ایس ایس پیز سمیت افسران و جوان اور ایم ڈی نیشنل پولیس فاؤنڈیشن نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایم ڈی این پی ایف عرفان زمان نے کہا کہ این پی ایف کا مقصد پولیس کی فلاح و بہبود ہے، پولیس ہاؤسنگ کے پہلے 2000 پلاٹوں میں افسران کو پلاٹ کی پہلی ڈاؤن پیمنٹ پولیس فاؤنڈیشن اور این پی ایف 50 کی جانب سے دی جائے گی۔
تبصرے