جماعت اسلامی کا اگلے چیف جسٹس کی حلف برداری تک آئینی ترمیم موخر کرنے کا مطالبہ

جماعت اسلامی

نیوز ٹوڈے :   جماعت اسلامی نے مجوزہ آئینی ترمیم کو اگلے چیف جسٹس منصور علی شاہ کی حلف برداری تک موخر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ مجوزہ آئینی ترمیم کا مقصد صوابدیدی چیف جسٹس کا قیام اور صوابدیدی عدالتی نظام قائم کرنا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ آئینی ترمیم کو اگلے چیف جسٹس منصور علی شاہ کی حلف برداری تک موخر کیا جائے۔

حافظ نعیم نے کہا کہ حکومت کا کہنا درست ہے کہ ایس سی او اجلاس کے موقع پر کوئی احتجاج نہیں ہونا چاہیے تاہم حکومت کو ایس سی او اجلاس کی آڑ میں آئینی ترمیمی کارروائی نہیں کرنی چاہیے۔امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں معزز مہمانوں کی آمد اور سرمایہ کاری کے مواقع پورے ملک کے لیے اہم ہیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+