کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی: وزیراعلیٰ پنجاب نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی

وزیراعلیٰ پنجاب

نیوز ٹوڈے :     پاکستان کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی: وزیراعلیٰ پنجاب نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی۔کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی: وزیراعلیٰ پنجاب نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی۔کمیٹی کالج انتظامیہ کے فوری ردعمل اور پولیس کی طرف سے معاملے سے نمٹنے سمیت تمام پہلوؤں کا جائزہ لے گی
 وزیراعلیٰ پنجاب  طالبہ سے مبینہ زیادتی کے واقعے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے لاہور میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بنانے کا اعلان کیا ہے جو 48 گھنٹوں میں تحقیقات کرکے رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش کرے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب کی سربراہی میں 6 رکنی کمیٹی کام کرے گی جبکہ سیکرٹری داخلہ، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن، سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اور میڈیکل ہیلتھ کمیٹی کے ممبران ہوں گے۔

حکام کے مطابق کمیٹی اس کی مدد کے لیے کسی دوسرے رکن کا تقرر کر سکتی ہے، کمیٹی طالبہ سے مبینہ زیادتی کے حوالے سے شواہد اکٹھے کرے گی اور طالبات، اساتذہ اور کالج کی انتظامیہ کے بیانات بھی ریکارڈ کرے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ کمیٹی کالج انتظامیہ کے فوری ردعمل اور پولیس کے معاملے سے نمٹنے سمیت تمام پہلوؤں کا جائزہ لے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز گلبرگ میں نجی کالج کی طالبہ کو سیکیورٹی گارڈ کی جانب سے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کی خبر سامنے آئی تھی جس کے بعد طلبہ نے کلاسز کا بائیکاٹ کرتے ہوئے شہر بھر میں احتجاج شروع کردیا تھا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+