چھبیس ویں آئینی ترمیم: قومی اسمبلی کا اجلاس 18 اکتوبر کو بلائے جانے کا امکان
- 15, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس 18 اکتوبر کو سہ پہر 3 بجے بلائے جانے کا امکان ہے جس میں 26ویں آئینی ترمیم پیش کی جائے گی۔
دوسری جانب پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور جے یو آئی (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان کے درمیان آج آئینی ترمیم کے حوالے سے ملاقات متوقع ہے۔گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم پر اتفاق رائے ہو گیا ہے اور آئینی ترمیم جے یو آئی کے ہاتھ میں ہے۔
علاوہ ازیں پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ماضی میں آج کے مخالفین نے وفاقی آئینی عدالت کی حمایت کی ہے، آئینی عدالت کی مخالفت ذاتی پسند و ناپسند پر مبنی ہے، ہماری جماعت دو دہائیوں سے آئینی عدالت پر کام کر رہی ہے۔ . .
تبصرے