سی پیک منصوبوں پر عملدرآمد تیز کرنے پر زورصدر زرداری سے چینی وزیراعظم کی ملاقات

چینی وزیراعظم لی کیانگ

نیوز ٹوڈے :     صدر آصف زرداری اور چینی وزیراعظم لی کیانگ کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاکستان کے دورے پر موجود چینی وزیر اعظم لی کیانگ نے صدارتی محل میں صدر پاکستان سے ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں پر عملدرآمد تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں معیشت، سرمایہ کاری، علاقائی تعلقات اور اہم شعبوں میں سٹریٹجک تعاون بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔صدر مملکت نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ سی پیک، گوادرپورٹ کی مدد سے چین کی اقتصادی ترقی سے فائدہ اٹھایا جائے، چینی کمپنیاں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری سے فائدہ اٹھائیں۔

صدر زرداری نے کراچی میں دہشت گرد حملے میں 2 چینی شہریوں کے جاں بحق ہونے پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس دلخراش واقعے نے پوری قوم کو دکھ پہنچایا ہے۔صدر پاکستان نے آئندہ ماہ چین کا دورہ کرنے کا بھی اعلان کیا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+