پی ٹی آئی کا پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت سے انکار

تحریک انصاف

نیوز ٹوڈے :   تحریک انصاف نے پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔علاوہ ازیں 26ویں آئینی ترمیم پر قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس 17 اکتوبر کو بلانے کی سمری صدر مملکت کو بھجوا دی گئی ہے۔دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام اور پیپلز پارٹی نے 26ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر اتفاق کرلیا۔بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات ہوئی، جس میں دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی، ملاقات کئی گھنٹے جاری رہی۔

بعد ازاں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دونوں جماعتوں نے آئینی ترمیم کے مسودے پر… ایک معاہدہ طے پا گیا ہے اور اس اتفاق رائے تک پہنچنے میں بلاول بھٹو کا اہم کردار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ نواز شریف سے اتفاق رائے حاصل کیا جائے اور بل میں ایسا اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی جائے گی کہ اسے متفقہ آئینی ترمیم سمجھا جائے۔ بلاول بھٹو زرداری نے سنجیدہ گفتگو کی ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+