کراچی میں وکلاء کنونشن کی جانب سے مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان

وکلاء برادری

نیوز ٹوڈے :    کراچی بار ایسوسی ایشن کے تحت آل پاکستان لائرز کنونشن میں وکلاء برادری نے مجوزہ چھبیسویں آئینی ترمیم کے خلاف ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔وکلاء کنونشن میں ملک بھر کی بار کونسلز اور بار ایسوسی ایشنز کے نمائندوں نے شرکت کی اور مجوزہ آئینی ترمیم پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر سپریم کورٹ بار منیر اے ملک نے مجوزہ ترمیم کو عدلیہ کی آزادی پر کاری ضرب قرار دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ آج اس کی حمایت کر رہے ہیں، کل یہ ترمیم ان کے خلاف استعمال ہو گی۔

سینئر وکیل حامد خان نے کہا کہ عمارت میں کوئی خرابی ہے تو اس کی مرمت کی جاتی ہے، عمارت نہیں خود گرائی جائے۔

کنونشن میں مطالبہ کیا گیا کہ پارلیمانی کمیٹی مسودہ پیش کرنے سے پہلے تمام بار ایسوسی ایشنز سے رجوع اور مشاورت کرے۔کنونشن سے سابق صدر سپریم کورٹ بار علی احمد کرد، صدر کراچی بار امیر نواز وڑائچ اور دیگر وکلاء نے بھی خطاب کیا۔

 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+