بانی پی ٹی آئی کی نئی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر، دیکھیں
- 16, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی کے میڈیکل چیک اپ کی رپورٹ آج سامنے آگئی ہے۔ رپورٹ شیئر کی جس کے مطابق بانی صحت مند ہیں اور ان کا بلڈ پریشر بھی نارمل ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ آج شام 4:30 بجے میڈیکل چیک اپ کیا گیا، بانی کو پیٹ میں تکلیف ہے جس کا علاج پہلے سے جاری ہے جب کہ انہیں کان کی بیماری سے متعلق سابقہ شکایات ہیں جن کا علاج بھی جاری ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مجموعی طور پر پی ٹی آئی بانی صحت مند ہیں اور انہیں مزید علاج کی ضرورت نہیں ہے۔ اس سے قبل پمز اسپتال کے ڈاکٹروں نے پی ٹی آئی کے بانی کا طبی معائنہ مکمل کرکے پارٹی قیادت کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا تھا۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے ایکس پر لکھا کہ شام 4 بجے 2 ڈاکٹرز (ایک ای این ٹی سپیشلسٹ اور ایک میڈیکل سپیشلسٹ) بانی سے جیل میں ملنے آئے۔ الحمدللہ ٹھیک ہے اور آج ایک گھنٹہ ورزش بھی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی میڈیکل رپورٹس جلد مل جائیں گی اور میں انہیں شیئر کروں گا۔ پی ٹی آئی کے ہر کارکن اور سپورٹر کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو ان کی صحت کے بارے میں فکر مند ہیں۔ گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین… پی ٹی آئی نے بیرسٹر گوہر کو فون کرکے بانی کے میڈیکل چیک اپ کی یقین دہانی کرائی تھی جس کے بعد پی ٹی آئی نے آج ڈی چوک پر احتجاج کا فیصلہ موخر کردیا۔
تبصرے