جمائما گولڈ اسمتھ کا عمران خان کا دفاع، 'میرے بچوں کے والد قید تنہائی میں ہیں'

جمائما گولڈ اسمتھ

نیوز ٹوڈے :    جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک طویل پوسٹ میں لکھا کہ ہمیں جیل میں میرے بچوں قاسم اور سلیمان کے والد عمران خان کے ساتھ ہونے والے سلوک پر تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکام نے عمران خان کے دوروں اور بچوں کے ساتھ ان کی ہفتہ وار فون کالز پر پابندی عائد کر دی ہے جبکہ ان کے مقدمات کی سماعت بھی ملتوی کر دی گئی ہے۔ جیل کے باورچی کو بھی چھٹی پر بھیج دیا گیا  جیل میں عمران خان کے سیل کی بجلی کاٹ دی گئی ہے اور وہ اب مکمل اندھیرے میں قید تنہائی کاٹ رہے ہیں

عمران خان کی صحت کے حوالے سے وکلاء کو بھی تحفظات ہیں۔ جمائما گولڈ اسمتھ نے عمران خان کی بہنوں عظمیٰ خان اور علیمہ خان کی گرفتاری کے ساتھ ساتھ ان کے بھتیجے حسن نیازی کے اگست 2023 سے فوجی حراست میں ہونے کا بھی ذکر کیا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ پرامن احتجاج کر رہے تھے، انہیں جیل میں رکھنے کا کوئی قانونی جواز نہیں ہے۔ . جمائما اسمتھ نے جبری حراست سے متعلق اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ کی جون میں جاری کی گئی رپورٹ کا حوالہ دیا اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+