عمران آکسفورڈ یونیورسٹی کے قوانین کے مطابق چانسلر شپ کے اہل نہیں، معروف قانونی فرم کی رائے
- 16, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : آکسفورڈ یونیورسٹی کی چانسلر شپ کے معاملے پر معروف لاء فرم میٹرکس چیمبرز کا موقف ہے کہ عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کے قوانین کے مطابق چانسلر شپ کے اہل نہیں ہیں۔سینئر وکیل ہیو ساؤتھی کے مطابق بانی پی ٹی آئی مجرمانہ سزاؤں کی وجہ سے اس عہدے کے اہل نہیں ہیں۔ واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے امیدوار کی حیثیت سے آکسفورڈ کونسل کے چیریٹی ریگولیشنز کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آکسفورڈ نے بانی پی ٹی آئی کی چانسلر کی امیدواری پر قانونی رائے مانگ لی ہے۔ آکسفورڈ یونیورسٹی نے پی ٹی آئی کے بانی کی اہلیت کے بارے میں رائے کے لیے میٹرکس چیمبر سے رابطہ کیا تھا۔
پالیسی ایڈوکیسی گروپ بیلٹ وے گارڈ نے میٹرکس چیمبرز کے ہیو ساؤتھی کی قانونی رائے کا تجزیہ کیا۔ تجزیہ کے مطابق، ٹرسٹی کے طور پر کام کرنے والوں سے شفاف اور ایماندار ہونے کی توقع کی جاتی ہے۔ تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے چانسلر سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ آکسفورڈ کے عالمی مفادات اور اقدار کی نمائندگی کریں گے، چانسلر سے یہ بھی توقع کی جاتی ہے کہ وہ عہدہ سنبھالنے کے بعد سیاسی عہدہ تلاش نہ کریں۔
دوسری جانب پاکستان کی آکسفورڈ ایلومنائی کمیونٹی نے کسی بھی امیدوار کی مخالفت یا حمایت کی تردید کی ہے۔آکسفورڈ کے سابق طلباء کا کہنا ہے کہ میڈیا میں چند بیانات ہماری اجتماعی آواز کی نمائندگی نہیں کرتے
تبصرے