آرمی چیف کی بیلاروسی وزیراعظم سے ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
- 16, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بیلاروس کے وزیراعظم رومن گولوچینکو سے ملاقات کی، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ سیکیورٹی اور دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات میں بیلاروس کے وزیراعظم رومن گولوچینکو نے علاقائی پہلوؤں اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ سیکیورٹی اور دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات کے موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے عالمی اور علاقائی امور میں بیلاروس کے تعاون کو سراہتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان فوجی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
وزیراعظم گولوچینکو نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں اہم کردار ادا کرنے پر پاکستان کی مسلح افواج کی تعریف کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کو بھی سراہا۔
تبصرے