کے الیکٹرک نے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے سے بڑھا دیا

کے الیکٹرک

نیوز ٹوڈے :   کے الیکٹرک نے کراچی کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور لوڈشیڈنگ کی مدت میں توسیع کردی۔کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے سے زائد کر دیا گیا ہے۔

متاثرہ علاقوں میں سرجانی ٹاؤن، پی آئی بی کالونی، اورنگی ٹاؤن، کورنگی، اللہ والا ٹاؤن، لائنز ایریا، گارڈن، کھاردار اور کیماڑی شامل ہیں۔اس کے علاوہ لیاقت آباد سی ون ایریا، ناظم آباد، گلستان جوہر بلاک 7 اور 8، سکیم 33، ابوالحسن اصفہانی روڈ، سچل گوٹھ کے علاقوں میں بھی طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

بجلی کی لوڈشیڈنگ سے پریشان شہریوں کا کہنا ہے کہ انتخابی حلقوں کی جانب سے فنی خرابی کا بہانہ بنا کر گھنٹوں بجلی کی بندش معمول بن گئی ہے۔ مینٹیننس یا لائن لاسز کی شکایات بھی شکایت سنٹر پر درج نہیں ہوتیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+