طلباء کو اکسانے والا لڑکا گرفتار، وزیراعلیٰ پنجاب نے تصویر ٹویٹ کر دی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

نیوز ٹوڈے :    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ لاہور میں طلبہ کو اکسانے والے لڑکے کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔مریم نواز نے لڑکے کی ویڈیو کا اسکرین شاٹ اور تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ سازش اور جھوٹا پروپیگنڈہ کرنے والے کو نہیں بخشیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ان عناصر نے معصوم بچی پر زیادتی کا جھوٹا الزام لگایا، اس الزام کی وجہ سے معصوم بچی اور اس کے اہل خانہ کو شدید ذہنی اذیت برداشت کرنی پڑی۔ 

اس سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ لاہور میں بچی سے زیادتی نہیں ہوئی۔ گھٹیا سیاست کا شکار، طلبہ کو اکسانے والوں کے بہت قریب ہو گئے، نیٹ ورک پر قبضہ جما لیا، سوشل میڈیا اکاؤنٹس پاکستان سے باہر اور کے پی سے چل رہے تھے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ اس کیس میں پنجاب حکومت مدعی ہوگی اور جو بھی اس میں ملوث ہوگا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+