بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے وفاقی حکومت کے مالیاتی بوجھ میں اضافہ: ورلڈ بینک

ورلڈ بینک

نیوز ٹوڈے :    عالمی بینک کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں تیزی سے اضافے سے وفاقی حکومت کے مالی بوجھ میں اضافہ ہوا ہے۔عالمی بینک کے مطابق بجلی کے شعبے کو دی جانے والی سبسڈی کی وجہ سے 5 سالوں میں حکومت پر مالی بوجھ میں 400 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے اور بجلی کی قیمتوں میں تیزی سے اضافے نے پاکستان میں محفوظ گھرانوں کی تعداد میں اضافہ کیا ہے۔

محفوظ بجلی کے صارفین وہ ہیں جو لگاتار 6 ماہ تک ماہانہ 200 یونٹ یا اس سے کم بجلی استعمال کرتے ہیں۔

عالمی بینک کی ایک دستاویز کے مطابق بجلی کے محفوظ صارفین کی تعداد میں اضافے سے وفاقی حکومت پر سبسڈی کا بوجھ بڑھ گیا ہے، تمام 94 فیصد گھریلو صارفین مالی سال 2024 میں مختلف مراحل پر بجٹ اور کراس سبسڈی سے مستفید ہو رہے ہیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+