پنجاب حکومت کا آج تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
- 18, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : پنجاب حکومت نے آج صوبے کے تمام سرکاری سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں تعطیل کا اعلان کیا ہے۔محکمہ ہائر ایجوکیشن نے آج تمام سرکاری کالجوں اور یونیورسٹیوں میں چھٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
محکمہ سکول ایجوکیشن نے بھی آج صوبے کے تمام سرکاری اور نجی سکول بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے 18 اکتوبر بروز جمعہ سکول بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
انٹرمیڈیٹ کے پرچے ملتوی
انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے جمعہ کو ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے پرچے ملتوی کر دیئے۔
ترجمان لاہور بورڈ کے مطابق ملتوی ہونے والے پرچوں میں فزکس، ہوم اکنامکس کا آؤٹ لائن شامل ہیں، کل ہونے والے جغرافیہ، زراعت اور نرسنگ کے پرچے بھی ملتوی کر دیے گئے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ملتوی ہونے والے امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں 2 روز کے لیے دفعہ 144 بھی نافذ کر دی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 جمعہ 18 اکتوبر سے 19 اکتوبر بروز ہفتہ تک نافذ رہے گی، صوبے میں احتجاج اور جلوسوں جیسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ امن و امان کے قیام، انسانی جان و مال کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا فیصلہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سفارش پر کیا گیا، امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر چھٹی کا فیصلہ کیا گیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کے تناظر میں احتجاج اور ہنگامہ آرائی سے طلبہ کا مستقبل داؤ پر لگنے کا خدشہ ہے، کسی بھی قسم کے احتجاج، سرکاری و نجی سہولیات پر حملے کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
تبصرے