بڑے اداروں کے نمائندوں پر سیلز ٹیکس ریٹرن کے لیے حلف نامے کی شرط کا خاتمہ

ٹیکس

نیوز ٹوڈے :   فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سیلز ٹیکس گوشواروں میں شفافیت کے لیے بڑے کارپوریٹس کے نمائندوں پر عائد حلف نامے کی شرط کو ختم کر دیا ہے۔

ایف بی آر نے کہا کہ تجارتی تنظیموں اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی درخواست کو اعتماد میں لینے کے لیے بیان حلفی کی شرط واپس لے لی گئی ہے۔تجارتی تنظیموں کے مطالبے پر ایف بی آر نے فیصلہ کیا ہے کہ ستمبر 2024 کے سیلز ٹیکس گوشوارے اکتوبر 2024 میں جمع کرانے کے لیے حلف نامہ دینے کی ضرورت نہیں ہے۔

ایف بی آر نے کہا کہ 31 اکتوبر تک اسٹیک ہولڈرز سے جھوٹے یا غلط سیلز ٹیکس گوشواروں سے نمٹنے کے لیے تجاویز وصول کی جائیں گی اور جائز خدشات کی صورت میں حلف نامے کے نکات میں ترمیم یا تبدیلی کی جا سکتی ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+