محکمہ صحت پنجاب نے سرکاری ہسپتالوں کے عملے پر سوشل میڈیا پر بحث کا حصہ بننے پر پابندی عائد کر دی

پیرا میڈیکل سٹاف

نیوز ٹوڈے :    محکمہ صحت پنجاب نے سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف پر سوشل میڈیا پر جاری کسی بھی بحث کا حصہ بننے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری پیغام میں ہدایت کی گئی ہے کہ ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف سوشل میڈیا پر سیاسی بحث سے گریز کریں اور سوشل میڈیا پر سیاسی بحث کے پیغامات کو آگے نہ بھیجیں۔جس میں کہا گیا کہ حکومت سے متعلق غیر مصدقہ اور جھوٹی خبریں سوشل میڈیا پر شیئر نہ کی جائیں۔

محکمہ صحت نے کہا کہ طبی عملہ بھی سوشل میڈیا پر شخصیات، گروہوں اور مذہب پر بحث کرنے سے گریز کرے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر سرکاری پوسٹس شیئر کرنے اور ان کا تجزیہ کرنے سے بھی گریز کیا جائے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+