سنٹرل پاور جنریشن کمپنی پر قواعد کی خلاف ورزی پر 5 کروڑ روپے جرمانہ
- 18, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : نیپرا نے قواعد کی خلاف ورزی پر سینٹرل پاور جنریشن کمپنی پر 5 کروڑ روپے جرمانہ عائد کردیا۔
نیپرا نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ سینٹرل پاور جنریشن کمپنی نے اینگرو فرٹیلائزر سے گیس بوسٹر کمپریسر اسٹیشن مفت حاصل کیا اور 1 ارب 24 کروڑ روپے میں ناردرن پاور جنریشن کمپنی کو منتقل کیا۔
فروخت اور خریداری کے اس عمل میں قواعد کی خلاف ورزی کی گئی، سنٹرل پاور جنریشن کمپنی نیپرا کو 15 دن میں جرمانہ ادا کرے۔
تبصرے