حکومت پاکستان نے ڈاکٹر عافیہ کی معافی کے لیے امریکی صدر کو خط لکھ دیا

ڈاکٹر عافیہ صدیقی

نیوز ٹو ڈے :    حکومت پاکستان نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی معافی کے لیے امریکی صدر کو خط لکھ دیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل سے رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس کی سماعت کی، جس میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ حکومت پاکستان نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی سزا معاف کرنے کے لیے امریکی صدر کو خط لکھا ہے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی معافی کے لیے امریکی صدر کو خط لکھا۔واضح رہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے جب کہ وہ امریکی جیل میں قید اپنی بہن سے بھی مل چکی ہیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+