کوئی بھائی نہیں ہوگا، لاڈ نہیں ہوگا، اب وزیر بن کر اپنا تکبر دکھاؤں گی، عظمیٰ بخاری کی صحافیوں سے گفتگو
- 18, اکتوبر , 2024
نیوز ٹو ڈے : پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب وزیر بن کر جرات کا مظاہرہ کروں گی، کوئی لاڈ پیار نہیں ہوگا۔لاہور ہائی کورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ 'اب مجھے وزراء کے حلقے میں رہنا چاہیے، بھائیوں اور بیٹوں کا معاملہ اب ختم ہوگیا، جو لوگ مجھے میرے اوقات بتاتے ہیں وہ پہلے اپنے اوقات دیکھ لیں'۔
انہوں نے کہا کہ 'اب آپ جیسے وزراء کا تکبر دکھاؤں گی'، اس پر ایک صحافی نے سوال کیا کہ وزراء کا تکبر کیا ہے؟ جس پر عظمیٰ بخاری نے جواب دیا کہ ’’یہ وہ تکبر ہے جو دراصل مجھے سکھایا گیا ہے، آج کے بعد نہ کوئی بھائی وائی ہوگا اور نہ کوئی لاڈ‘‘۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ جو صحافی غلط کام کریں گے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ کچھ یوٹیوبرز نے باقاعدہ مریم نوز کا نام بھی استعمال کیا۔ ہم نے اپنے ملک کے نوجوانوں کو کیا سکھایا ہے؟ کسی کے پاس ثبوت ہیں تو سامنے لائیں، ہم آپ کے ساتھ ہیں، ایک وکیل لڑکی کی موت کی بات کر رہا ہے، اسے رہا کر دیا گیا۔
تبصرے