سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی نے بھی 26 ویں آئیننی ترمیمی بل کی منظوری دے دی
- 21, اکتوبر , 2024
نیوز ٹوڈے : قومی اسمبلی نے بھی سینیٹ کے بعد 26 ویں آئینی ترمیمی بل کی منظوری دے د ی - قومی اسمبلی میں دوران اجلاس تحریک انصاف کے 12کارکنوں نے ابتدائی طور پر دو شقوں میں شق وار منظوری کے خلاف ووٹ ڈالا - لیکن بعد میں بایئکاٹ کا اعلان کرتے ہوۓ ایوان سے باہر چلے گۓ ـ 26 ویں آئینی ترمیمی بل کو منطور کروانے کیلیے حکومتی پارٹی کو 224 ووٹوں کی ضرورت تھی -
لیکن ترمیم پر شق وار منظوری کیلیے 225 ارکان نے ترمیم کی منظوری کیلیے ووٹ ڈالا - آئینی ترمیمی بل کی منظوری کیلیے پی ٹی آئی کے 5 ارکان اور ایک ق لیگ کے کارکن نے بھی ووٹ ڈالا - بعد میں قومی اسمبلی کے سپیکر (ایاز صادق) نے منگل کی شام 5 بجے تک اجلاس ملتوی کر دیا - سینیٹ سے منظوری کے بعد 26 ویں آئینی ترمیمی بل کی شق وار منظوری کیلیے تحریک وزیر قانون (اعظم تارڑ) نے پیش کی اجلاس کے دوران اس بل کی منظوری کیلیے ارکان نے کھڑے ہو کر ووٹ ڈالا -
تبصرے