"دھی رانی پروگرام" کی درخواست شروع، اپلائی کرنے کا طریقہ جانیں

وزیراعلیٰ پنجاب

نیوز ٹوڈے :     وزیراعلیٰ پنجاب کے پروگرام ’’دھی رانی پروگرام‘‘ کے لیے درخواستوں کی وصولی شروع ہوگئی ہے جو 5 نومبر تک جاری رہے گی۔

درخواستیں آن لائن پورٹل cmp.punjab.gov.pk پر وصول کی جائیں گی۔ متعلقہ ضلع کا ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر آفس درخواست گزاروں کی مدد کرے گا۔ شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر آفس کی ٹیموں کے ذریعے تصدیق کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

پروگرام کے تحت نئے شادی شدہ جوڑوں کو بینک آف پنجاب کے اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے 100,000 روپے کا خیرمقدمی تحفہ، شادی کی تقریب کے لیے کھانا، فرنیچر، کپڑے اور ڈنر سیٹ دیا جائے گا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+